ہشت نگری میں واقع مولوی جی ہسپتال میں استعمال شدہ سرنجوں اور آپریشن میں استعمال ہونیوالی دیگر اشیاء کو تلف کرنے کیلئے آگ لگانے کا سلسلہ شروع

حلال فوڈ اتھارٹی کے قیام کے لئے انیس رکنی بورڈ تشکیل دینے کافیصلہ

پیر 4 جنوری 2016 17:42

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جنوری۔2016ء)ہشتنگری میں واقع مولوی جی ہسپتال میں انتظامیہ نے استعمال شدہ سرنجوں اور آپریشن میں استعمال ہونیوالی دیگر اشیاء کو تلف کرنے کیلئے اسے آگ لگانے کا سلسلہ شروع کردیا ہے جس کے باعث ہسپتال کے نزدیک واقع یتیم خانے اور رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے- مولوی جی ہسپتال کی انتظامیہ آپریشن میں استعمال ہونیوالی بیشتر سامان بلڈنگ کی دوسری طرف گرا رہا ہے جبکہ اس ہسپتال میں استعمال شدہ اشیاء کو تلف کرنے کیلئے بھی انسنی لیٹر نہیں لگایا گیا ہے جس کی وجہ سے خاکروب تمام ہسپتالوں کے مختلف وارڈوں میں پڑا ہوا گندا اور استعمال شدہ ڈرپ اور انجکشن سائیڈ پر ڈال کر اسے آل لگا دیتے ہیں جس کی بدبو کی وجہ سے یتیم خانے اور نزدیکی رہائشی مکانات کے لوگوں کو بدبو کے باعث جینا محال ہو چکا ہے- علاقہ مکینوں نے اس سلسلے میں متعدد مرتبہ مولوی جی ہسپتال کی انتظامیہ کو آگاہ کیا ہے تاہم ابھی تک اس پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوا-