پشاور،حلال فوڈ اتھارٹی کے قیام کے لئے انیس رکنی بورڈ تشکیل دینے کافیصلہ

پیر 4 جنوری 2016 17:42

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جنوری۔2016ء) حلال فوڈ اتھارٹی کے قیام کے لئے انیس رکنی بورڈ تشکیل دینے کافیصلہ کیا گیا ہے اتھارٹی میں خیبر پختونخوا کے چیف سیکرٹری کے علاوہ چاروں صوبوں ، آزاد کشمیر کے چیف سیکرٹریز ، سیکرٹری مذہبی امور ، سیکرٹری فورڈ سیکورٹی ، سیکرٹری صنعت و پیدوار ، سیکرٹری خزانہ ، سیکرٹری تجارت ، ڈی جی کوالٹی کنٹرول اتھارٹی ، تین مذہبی سکارلر ، ڈائریکٹر ڈی جی پاکستان اتھارٹی ، سمیت انیس رکنی بورڈ ہو گا جس کے سربراہ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی حلال فوڈ اتھارٹی کے چیئر مین ہو نگے حلال فوڈ اتھارٹی خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں حلال اشیاء کے حوالے سے منظوری اور نا منظوری کی اجازت دی گی ۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بیرون ممالک کے بعض غیر حلال اشیاء سپلائی ہو رہی ہے اور یہ غیر حلال اشیاء مختلف مدوں میں فروخت ہو رہی ہے ۔غیر حلال اشیاء کی فروخت اسلام میں پہلے سے ہی ممنوعہ ہے سور کے گوشت سمیت غیر حلال اشیاء کی فروخت کی روک تھام کے لئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :