بھارتی کرکٹ بورڈ سے کرپشن کا خاتمہ ، سپریم کورٹ کو سفارشات پیش کر دی گئیں

پیر 4 جنوری 2016 17:38

بھارتی کرکٹ بورڈ سے کرپشن کا خاتمہ ، سپریم کورٹ کو سفارشات پیش کر دی ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جنوری۔2016ء) بھارت میں جسٹس لودھا پینل نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے انڈین سپریم کورٹ کو سفارشات پیش کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

جسٹس لودھا پینل نے ماضی میں آئی پی ایل کی دو بڑی ٹیموں چنائی سپر کنگز اور راجھستان روئلز پر دو سال پابندی کی سفارشات بھی پیش کی تھیں۔ پینل نے اپنی سفارشات میں کہا ہے کہ بی سی سی آئی کو سیاست دانوں سے پاک کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ بھارتی کرکٹ بورڈ اور آئی پی ایل کی الگ الگ گورننگ باڈیز بنانے کی سفارش بھی پیش کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ آئندہ چند روز میں ان سفارشات پر غور کریگی۔ ۔