ڈی ایس پی عصمت آرا پشاور کی پہلی خاتون ٹریفک وارڈن مقرر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 4 جنوری 2016 17:25

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 جنوری 2016 ء) : پشاور کے ٹریفک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں پہلی خاتون ٹریفک وارڈن کی تعیناتی کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی عصمت آرا کو پشاور کی پہلی خاتون وارڈن ہونے کا اعزاز حاصل ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات کرتے ہوئے عصمت آرا کا کہنا ہے کہ اگر کوشش کو جاری رکھتے ہوئے ہمت سے کام لیا جائے تو خواتین کسی بھی شعبے میں مردوں سے کم نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی جگہ پہنچنے کے لیے بہت محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایک خاتون ٹریفک وارڈن کو دیکھ کر جہاں لوگ حیران ہوتے ہیں وہیں ان کے رویے میں بھی تبدیلی آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :