نیشنل ایکشن پلان کے تحت فیصل آباد میں ناجائز اسلحہ کے 3692 مقدمات کااندراج

پیر 4 جنوری 2016 17:22

فیصل آباد۔4 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 جنوری۔2016ء) فیصل آباد پولیس نے سال 2015ء میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت ناجائز اسلحہ کے 3692 ،ساؤنڈ سسٹم کے غلط استعمال کے 324، وال چاکنگ کے 36 ، کرایہ داری / عارضی رہائش کے قوانین کے تحت 460 اور ایم پی او کے تحت 40 مقدمات کااندراج کیا۔

(جاری ہے)

سٹی پولیس فیصل آباد کے ترجمان نے جرائم کا تقابلی جائزہ سے متعلق بتایا کہ سال2014ء میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف 4017 مقدمات درج کئے گئے تھے جبکہ 2015 ء میں ان کی تعداد 3309 ہے۔

انہوں نے بتایاکہ اسی طرح پراپرٹی کے خلاف مقدمات 7308 کے مقابلے میں 6471 اور لوکل اینڈ پرسنل لاء کے تحت مقدمات کی تعدادسال 2014ء کے 10598 کے مقابلے میں2015ء میں 9578 رہی۔ انہوں نے بتایا کہ دہشت گردی کی ممکنہ وارداتوں کی روک تھام کیلئے فیصل آباد پولیس نے خصوصی انتظامات کئے ہیں جس کیلئے عارضی رہائش کے حامل افراد کو چیک کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :