کم رقبہ سے زیادہ پیداوار کا حصول وقت کا تقاضاہے، ماہرین زراعت

پیر 4 جنوری 2016 17:15

فیصل آباد۔4 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 جنوری۔2016ء) ماہرین زراعت نے کہاہے کہ ملکی معیشت کیلئے زراعت انتہائی اہمیت اختیار کر چکی ہے کیونکہ غذائی اجناس اورزرعی شعبہ میں خود کفالت کے بغیر کوئی بھی ملک اپنا وجود زیادہ دیر تک برقرار نہیں رکھ سکتا نیز بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر کم رقبہ سے زیادہ پیداوار کا حصول وقت کا تقاضہ ہے اس لئے ہمیں زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانا ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ زہروں کا غیر ضروری استعمال ماحول میں آلودگی پیدا کرتا اور انسان دوست کیڑوں کو بھی ختم کردیتاہے اس لیے سفارش کردہ زہریں مطلوبہ مقدار میں استعمال کرنی چاہئیں۔انہوں نے بتایاکہ اس ضمن میں مزید مشاورت کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیا جا سکتاہے۔