باغبان آم کے پودوں کو اجزائے خوراک کی بروقت فراہمی میں کسی تساہل یا غفلت سے کام نہ لیں، ماہرین

پیر 4 جنوری 2016 17:15

فیصل آباد۔4 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 جنوری۔2016ء) ماہرین زراعت نے آم کے پودوں کو عناصر صغیرہ و کبیرہ کی بروقت فراہمی کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ باغبان آم کے پودوں کو اجزائے خوراک کی بروقت فراہمی میں کسی تساہل یا غفلت سے کام نہ لیں تاکہ انہیں اچھے معیار کاآم کا پھل حاصل ہو سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ عناصر صغیرہ و کبیرہ کی کمی سے پودے میں بڑھوتری کاعمل متاثر ہوتاہے اور پھل بھی کم بنتاہے جس میں لذت اور رس کی تاثیر بھی کم ہوتی ہے ۔

انہوں نے بتایاکہ عناصر کبیرہ میں نائٹروجن ، فاسفورس اور پوٹاش شامل ہیں جبکہ عناصر صغیرہ میں بوران ، زنک ، آئرن ، میگنیز، کاپر شامل ہیں ۔ انہوں نے بتایاکہ عناصر صغیرہ و کبیرہ کی کھاد جن میں گوبرکی کھاد بھی ملائی جاسکتی ہے کی بروقت فراہمی آم کی شاندار فصل کی ضامن ہے۔