نئے پودوں کی تیاری کیلئے پی ایچ اے کی ملکیتی نرسریوں کے قیام کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

پیر 4 جنوری 2016 17:08

فیصل آباد۔4 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 جنوری۔2016ء)شہر کو خوبصورت بنانے کی غرض سے نئے پودوں کی تیاری کیلئے پی ایچ اے کی ملکیتی نرسریوں کے قیام کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے اور ڈی سی اووڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے فیصل آباد نورالامین مینگل نے پی ایچ اے افسران سے کہاہے کہ شہر کے ماحولیاتی حسن کوبرقرار رکھنے کیلئے گرین بیلٹس اورچوکوں کی کیاریوں کی دیکھ بھال اورآبیاری میں عدم توجہی اورغفلت کامظاہرہ نہ کیاجائے، نیز اس سلسلہ میں پی ایچ اے کی واٹر ٹینکس گاڑیوں سمیت تمام وسائل کو متحرک رکھاجائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے کے انتظامی وترقیاتی امور میں تعطل کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اورنہ ہی فنڈز کے استعمال کے حوالے سے کوئی عذر قابل قبول ہوگا، جبکہ پی ایچ اے کی گاڑیاں اور عملہ فیلڈ میں فعال نظر آنا چاہیے ،جبکہ اس ضمن میں انتظامی کمزوری کے حامل افسران کیخلاف محکمانہ کارروائی میں کوئی رعایت نہیں ہوگی۔