فیصل آباد میں نادہندگان سے سرکاری و اجبات کی وصولی کیلئے کارروائی کی ہدائت

پیر 4 جنوری 2016 17:08

فیصل آباد۔4 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 جنوری۔2016ء) حکومت نے نادہندگان سے سرکاری واجبات کی 100فیصد وصولی یقینی بنانے کیلئے تمام باقیداروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی ہدائت کی ہے اور متعلقہ حکام سے کہا ہے کہ وہ اس سلسلہ میں ٹھوس حکمت عملی مرتب کریں اور پرانے و دیرینہ ڈیفالٹرز سے سرکاری بقایا جات ہر حال میں وصول کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں، ورنہ ناقص کارکردگی کے حامل ریونیو افسران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور کوئی عذر قابل قبول نہیں ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے زرعی انکم ٹیکس ، آبیانہ اور دیگر سرکاری واجبات کی وصولی کی رفتار مزید تیز کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سے ریکوری کی تفصیلات کو ہر ہفتے چیک کیا جائے گا اور ٹارگٹ کے حصول میں کوئی رکاو ٹ برداشت نہیں کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :