پٹھان کوٹ ائیر بیس پر حملے سے قبل حملہ آور کی اپنی والدہ سے گفتگو کی آڈیو جاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 4 جنوری 2016 17:00

پٹھان کوٹ ائیر بیس پر حملے سے قبل حملہ آور کی اپنی والدہ سے گفتگو کی ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 جنوری 2016 ء) : پٹھان کوٹ ائیر بیس پر حملے میں شامل حملہ آوروں کا تعلق پاکستان سے جوڑنے کے لیے بھارتی میڈیا پہلے ہی پیش پیش ہے لیکن اب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے حملہ آور کی ایک کال ٹریس کی گئی ہے جس میں اس نے ائیر بیس پر حملے سے قبل پاکستان میں موجود اپنی ماں سے گفتگو کی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل یہ دعویٰ محض لفظوں تک محدود تھا لیکن بھارتی ٹی وی چینل ذی نیوز نے اس گفتگو کی ایک آڈیو بھی چلا دی ہے جسے سُن کر کوئی بھی بآسانی بتا سکتا ہے کہ یہ آڈیو سراسر جھوٹ اور دھوکے پر مبنی ہے۔ لیکن بھارتی میڈیا اسی آڈیو کو جواز بنا کر حملہ آور کو پاکستانی ثابت کرنے کی سر توڑ کوششیں کر رہا ہے۔ بھارتی میڈیا پر چلائی گئی یہ آڈیو آپ بھی سنیں اور ملاحظہ کیجئیے کہ بھارت کس طرح دشمنی اور جنون میں اندھا ہو گیا ہے: