چیچہ وطنی ، چیچہ وطنی میں لیڈی ڈاکٹر کے مبینہ غلط آپریشن سے نومولود زخمی بچہ دم توڑگیا

پیر 4 جنوری 2016 16:54

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء) چیچہ وطنی میں لیڈی ڈاکٹر کے مبینہ غلط آپریشن سے نومولود زخمی بچہ دم توڑگیا،لواحقین کا تیسرے روز بھی ہسپتال میں احتجاجی مظاہرہ ،لیڈی ڈاکٹر کیخلاف نعرہ بازی،ذرائع کے مطابق گاوٴں175،نائن ایل کا رہائشی نثاراعوان اپنی بیوی شمس طاہرہ کو ڈلیوری کیلئے تحصیل ہسپتال لایا جہاں لیڈی ڈاکٹرشمائلہ وسیم نے مبینہ غلط آپریشن کے دوران بچے کو زخمی کردیا اور ڈلیوری نہ ہونے پر مریضہ کو لاہور ریفر کردیا گیا جہاں بچے کی ڈلیوری ہوئی تو وہ شدیدزخمی تھا جو چندلمحو ں بعد ہی دم توڑ گیا،نومولود کے رشتہ داروں نے تحصیل ہسپتال میں جمع ہوکر لیڈی ڈاکٹر کیخلاف شدید احتجاج کیا اور اسکے خلاف نعرہ بازی کی،مظاہرین نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے مطالبہ کیا کہ لیڈی ڈاکٹر کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کیا جائے،لیڈی ڈاکٹر کیخلاف ادویات کمپنیوں سے کمیشن لینے اور خود کو ایک ڈاکٹر شیخ عاصم کی اہلیہ ظاہر کرکے شناختی کارڈ جاری کروانے کے الزامات میں بھی تحقیقات ہورہی ہے۔

متعلقہ عنوان :