پشاور،ٹوورسٹ سروسز ونگ کی جانب سے ہوٹلز ، ریسٹورنٹ اور ٹریولز ایجنسیز کی رجسٹریشن مکمل، دستاویزات تقسیم
پیر 4 جنوری 2016 16:51
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء) ٹوورازم ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کے ٹوورسٹ سروسز ونگ نے سیکرٹری محکمہ سیاحت ، ثقافت ، کھیل و امور نوجوانان اعظم خان اور کنٹرولر محمد عربی کی خصوصی ہدایات پر لکی مروت ڈسٹرکٹ میں ہوٹلز ، ریسٹورنٹس اور فاسٹ فوڈ سنٹرز کی رجسٹریشن مکمل کرتے ہوئے ان کو کاغذات کی کاپیاں سپرد کر دیں ، اس سلسلے میں ٹاؤن ہال میں تقریب منعقد ہوئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر شیر عالم خان مہمان خصوصی تھے انکے ہمراہ تحصیل میونسپل آفیسر اعجاز رحیم ، ٹی ایس ڈبلیو کوہاٹ ریجن کے جاوید اقبال مروت ، رسوول زدان ، نعمان شاہ اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ۔
تقریب میں کاروباری طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو ان کے کاروباری کی رجسٹرڈ کاپیاں انکے حوالے کی گئیں جس کا مقصد ان کے کاروبار کو سرکاری سطح پر رجسٹرڈ کرانا ہے تاکہ ان میں ان ڈسٹرکٹ کی عوام ، سیاح اور دیگر کو معیاری اور اچھی خوراک میسر ہو۔(جاری ہے)
اسسٹنٹ کمشنر شیر عالم خان نے رجسٹریشن اور لائسنس کاروباری حضرات میں تقسیم کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت اس بات کا تعین کر چکی ہے کہ صوبہ میں غیر قانونی کاروبار کسی کو کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور خوراک کی اشیاء میں کسی قسم کی رعایت نہیں بھرتی جائے گی ۔
انہوں نے کہاکہ ٹوورسٹ گائیڈ ایکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور ڈسٹرکٹ کے رہائشیوں اور خاص کریہاں آنے والے سیاحوں کیلئے بہتر رہائش ، خوراک ، اعلیٰ معیاری سہولیات کے معاملے میں کسی قسم کا تعاون نہیں کیا جائے گا اور خالص اشیاء کی فروخت یقینی بنائی جائے گی تاکہ عوام اچھی اور اعلیٰ کوالیٹی کی اشیاء سے مستفید ہو سکے ۔ انہوں نے کاروباری حضرات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اگر ان کو کسی قسم کی شکایات ہیں تو ان کا فوری طور پر ازالہ کیا جائے گا اور انکی پریشانیوں کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد
-
ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70290.11 پوائنٹس پربند
-
لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی
-
انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا
-
سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان
-
اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان
-
بینکوں کے ڈیپازٹس، قلیل مدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس51 پوائنٹس اضافہ
-
برائلرگوشت کی قیمت 699 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
-
چینی کارساز کمپنی چیری کا ٹیگو 8 کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.