سانحہ صفورا کیس ، تفتیشی افسر کو 12 جنوری کو طلب

پیر 4 جنوری 2016 16:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء)سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ صفورا کیس فوجی عدالت میں بھیجنے کے خلاف دائر درخواست پر تفتیشی افسر کو 12 جنوری تک ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

پیرکوسانحہ صفورا کیس فوجی عدالت بھیجنے کے خلاف دائردرخواست کی سماعت جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت درخواست گزار ملزم ساجد پینا نے کہاکہ ٹرائل کورٹ کی اجازت کے بغیر مقدمہ فوجی عدالت نہیں بھیجاجا سکتا ،لہذا سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ آنے تک کیس انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ہی سنا جائے۔عدالت درخواست پر مزید کارروائی کے لیے تفتیشی افسر خالد خان کو 12 جنوری تک ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔