کرک میں ٹریفک کے المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 17 ہوگئی

پیر 4 جنوری 2016 16:46

کرک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء)کرک میں ٹریفک کے المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 17 ہوگئی تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے جنوبی ضلع کرک میں گزشتہ روز پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے مزید دو افراد زندگی کی بازی ہارگئے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد سترہ ہوگئی۔

(جاری ہے)

باراتیوں کی گاڑی کو پیش آنے والے المناک حادثے کے بعد بانڈہ داود شاہ کا گاؤں سوگ میں ڈوب گیا۔

حادثے میں بانڈہ داود شاہ کے جمعہ راز کے خاندان کے پانچ افراد بھی زندگی ہار گئے ‘بارات لے کر جانے والوں کی میتیں لائی گئیں توشادی کی خوشیاں منانے والے گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔ افسوسناک حادثے پراہل خانہ غم سے نڈھال ہیں اور تعزیت کیلئے آنے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔