قصور میں فیکٹری مالک نے مزدور کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا کر مار ڈالا

پیر 4 جنوری 2016 16:46

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء)قصور میں فیکٹری مالک نے مزدور کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا کر مار ڈالا ‘ورثاء کے احتجاج پر پولیس نے فیکٹری مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پیرو والا روڈ پر واقع پاور لومز میں کام کرنے والے مزدور پرفیکٹری مالک نے مبینہ طور پر تشدد کیا، فیکٹری مالک 26 سالہ مزدور شفیق کے گلے میں رسی ڈال کر اسے کھینچتا رہا جس سے وہ ہلاک ہو گیا ‘ابتدائی تحقیقات میں پولیس نے موقف اختیار کیا تھا کہ محمد شفیق نے گھریلو تنازع پر خود کشی کی ہے۔مقتول محمد شفیق کے ورثاء اور اہل علاقہ کے احتجاج پر پولیس نے فیکٹری مالک اور منشی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔