ڈاکٹر عاصم کے دور میں پی ایم ڈی سی میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی ‘ جنرل (ر)اظہر کیانی

پیر 4 جنوری 2016 16:44

ڈاکٹر عاصم کے دور میں پی ایم ڈی سی میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی ‘ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کے چیئرمین جنرل (ر) اظہر کیانی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کے دور میں پی ایم ڈی سی میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ این ای ڈی کے ایک امتحان میں 60 کروڑ روپے کی کرپشن کی گئی جبکہ تین امتحانات میں مجموعی طور پر ایک ارب 80 کروڑ روپے کی کرپشن ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تک رجسٹرڈ ہونے والے تمام میڈیکل کالجز کا ازسر نو جائزہ لیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :