داعش میں شمولیت اختیار کرنے والے پاکستانیوں کی تعداد 100 سے زیادہ نہیں ہے ‘وزیر قانون پنجاب

پیر 4 جنوری 2016 16:44

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء) صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ داعش میں شمولیت اختیار کرنے والے پاکستانیوں کی تعداد 100 سے زیادہ نہیں ہے ‘ دیگرملکوں سے سینکڑوں کی تعداد میں لوگ داعش میں شامل ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی پر کافی حد تک قابو پالیا ہے داعش کو پاکستان میں پنجے نہیں گاڑنے دیں گے،داعش میں شمولیت کی منصوبہ بندی کرنے والوں کو روکا گیا ہے اور ڈسکہ سے جانے کی کوشش کرنے والے لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار افراد سے تفتیش کے بعد دوسرے لوگوں تک پہنچ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی بہت بہتر ہے اور پنجاب حکومت کیخلاف کوئی کرپشن سکینڈل نہیں۔

متعلقہ عنوان :