بھارتی پولیس کا تین منشیات سمگلروں کو گرفتارکرکے پاکستانی موبائل سم کارڈ اور غیرملکی اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ

پیر 4 جنوری 2016 16:38

موہالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) بھارتی پنجاب کی پولیس نے تین منشیات سمگلروں کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے پاکستانی موبائل سم کارڈ اور غیرملکی اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق پنجاب پولیس کا کہناہے کہ تین منشیات سمگلروں کو گرفتارکر کے ان کے قبضے سے دو اے کے47لائفلز،5پسٹول اور موبائل سم کارڈ برآمد کیا گیاہے،گرفتار افراد نارکوٹکس گینگسٹر،جرائم پیشہ اور سمگلر ہیں،جن سے تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔