تحریک نفاذ ِاُردو کے تحت سالانہ نعتیہ مشاعرہ کل شام ہوگا

پیر 4 جنوری 2016 16:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء)تحریک نفاذ ِاُردو وصوبائی زبان کی ماہانہ نشست شامِ اُردو کے تحت سالانہ نعتیہ مشاعرہ کل(منگل) شام معروف شاعرونعت گو اعجاز رحمانی کی صدارت میں کراچی نفسیاتی اسپتال کی مرکزی سماعت گاہ ناظم آباد نمبر3میں زیر سرپرستی ڈاکٹر سید مبین اختر منعقد ہوگا ۔ محترم قمر وارثی اور تنویر پھول مہمان اعزازی ہونگے ۔