سوئی سدرن گیس کمپنی میں کرپشن کیس کے ملزم ڈپٹی ایم ڈی کی درخواست ضمانت کی سماعت 6 جنوری تک ملتوی

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 4 جنوری 2016 16:20

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 04 جنوری۔2015ء) سوئی سدرن گیس کمپنی میں کرپشن کیس کے ملزم ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر شعیب وارثی کی درخواست ضمانت کی سماعت چھ جنوری تک ملتوی کردی گئی۔

(جاری ہے)

درخواست ضمانت کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں بینچ نے کی۔ دوران سماعت نیب نے عدالت میں جواب جمع کرادیا۔ نیب نے موقف اختیار کیا کہ ملزم شعیب وارثی کے خلاف کرپشن کے ٹھوس شواہد موجود ہیں ضمانت منظور نہیں کی جاسکتی جس پر عدالت نے سماعت چھ جنوری تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :