زمین کا گھومنا اچانک تھم جانے سے ہرچیزایک ہزارمیل فی گھنٹہ کی رفتار سے اچانک مشرق کی جانب اڑنے لگے گی :ماہرین

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 4 جنوری 2016 16:08

زمین کا گھومنا اچانک تھم جانے سے ہرچیزایک ہزارمیل فی گھنٹہ کی رفتار ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 04 جنوری۔2015ء) زمین کا گھومنا اچانک تھم جانے سے ہرچیزایک ہزارمیل فی گھنٹہ کی رفتار سے اچانک مشرق کی جانب اڑنے لگے گی اور اس کے اثرات فضاء پر بھی مرتب ہوں گے اور ہوائیں اتنی طاقتور ہوجائیں گی جیسے کسی ایٹم بم کے دھماکے کے بعد ہوسکتی ہیں۔زمین کی حرکت رک جانے سے سمندروں میں بہت بڑی سونامی لہریں پیدا ہوں گی جو ایک منٹ کے اندر 17 میل کے رقبے کو غرق کرسکیں گی۔

زمین کا ایک دن 24 گھنٹوں کی بجائے موجودہ 365 دنوں کے برابر لمبا ہوجائے گا جس دوران6 ماہ تک سورج آگ برساتا رہے گا جس کے بعد 6 ماہ کی طویل رات کے دوران ہڈیاں جما دینے والی سردی کا سامنا ہو گا۔زمین کی حرکت تھم جانے کے نتیجے میں سورج بھی مغرب سے طلوع اور مشرق میں غروب ہو گا اور ایسا سال میں ایک دفعہ ہی ہو سکے گا۔

(جاری ہے)

زمین کے گھومنے سے مرکز گریز طاقت پیدا ہوتی ہے جو زمین کی موجودہ شکل کو برقرار رکھنے کا کام کرتی ہے تاہم جب زمین رک جائے گی تو سمندر دونوں قطبوں کی جانب منتقل ہوجائیں گے جہاں کشش ثقل طاقتور ہوگی۔

اس کے نتیجے میں دو طاقتور سمندر ایک بہت بڑا براعظم زمین کے درمیان ابھر آئے گا۔ مقناطیسی فیلڈ کی طاقت بتدریج کم ہونے لگے گی۔جس کے نتیجے میں زمین جان لیوا کا سمک شعاعوں کی زد میں آجائے گی جس کے نتیجے میں یہاں زندگی کی بقاء کا امکان لگ بھگ نہ ہونے کے برابر ہو گا۔یہ امرقابل ذکر ہے قرآن کریم نے14سوسال پہلے ان واقعات کے بارے میں انسان کو آگاہی دی جنہیں آج کی جدیدسائنس ثابت کررہی ہے قرآن کریم کی متعددسورة میں زمین کی تباہی اور قیامت کی جو نشانیاں بیان کی گئی ہیں ان میں زمین کی کشش ثقل میں خرابی پیدا ہوجانا اور کائنات کا تھم جانا شامل ہیں-