شہید بھٹو کا نظریہ تھا کہ عوام اقتدار کا سر چشمہ ہے، آئین میں ترمیم کا حق محض پارلیمنٹ کو ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری کا شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر پیغام
سمیرا فقیرحسین پیر 4 جنوری 2016 15:52
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 جنوری 2016 ء) : سابق صدر آصف علی زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کوئی قانون سازی نہیں اور نہ ہی اس کا مجاز ہے ، انتظامیہ کو قوانین پر بغئیر کس کی دخل اندازی کے عمل کرنا چاہئیے ۔ انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر ہم آئین کی حفاظت کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، پیپلزپارٹی پرکرپشن کے بے جا الزامات لگائے جا رہے ہیں، انہوںنے کہا کہ من پسند احتساب، مقدس گائے کا نظریہ اور سیاسی جوڑ توڑ کے لیے کرپشن کا استعمال بھی کرپشن ہے ، ہم جمہوریت کے لیے قربانیاں دینے والوں کو کو خراج تحسین پیش اور جمہوری اقدار پر ثا بت قدم رہنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
سابق صدر کا کہنا تھا کہ نان اسٹیٹ ایکٹرز کے نام پر ملکی سلامتی کو داﺅ پر لگانے والوں کو احتساب کیا جانا چاہئیے ، شہید بھٹو کا نظریہ تھا اقتدار کا سر چشمہ عوام ہے ، پاکستانی نوجوان شہید بھٹو کے فلسفے کا مطالعہ کریں۔(جاری ہے)
آصف علی زرداری کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے لیے آئین میں ترمیم پارلیمنٹ کا اختیار ہے ،مذہب کے نام پر انتہا پسندوں کو ملک پرقبضہ نہیں کرنے دیں گے ۔ کیونکہ اقتدار پر صرف اور صرف عوام کا حق ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ پی سی او کے تحت حلف اٹھا کر آئین کی رو گردانی کرنے والوں کا بھی احتساب ہونا چاہئیے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.