مضبوط معیشت کے لئے تاجروں کو اپنی مصنوعات اور خدمات کو کوالٹی کے بہترین معیار کے مطابق لانا ہوگا، حکومت ملک میں سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے پر اپنی بھرپور توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے ، ہم خوشحال پاکستان کے لیے پر عزم ہیں، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا پیغام

پیر 4 جنوری 2016 15:30

مضبوط معیشت کے لئے تاجروں کو اپنی مصنوعات اور خدمات کو کوالٹی کے بہترین ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) وزیر خزانہ سینیٹراسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے پر اپنی بھرپور توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے ، ہم خوشحال پاکستان کے لیے پر عزم ہیں،ملک میں بہتر معیشت کے لیے نہ صرف ہمیں بہتر کاروباری حکمت عملی کی ضرورت ہے بلکہ ملکی مصنوعات اور خدمات کوالٹی کے بہترین معیار پر لاکر ہم بہتر تجارتی فوائد حاصل کر سکتے ہیں، اسی اہمیت کو اجاگر کرنے میں کوالٹی اسٹینڈرڈ ایوارڈز بہترین کردار ادا کر رہے ہیں جس سے نہ صرف تاجروں میں معیاری اشیاء اور خدمات کی اہمیت اجاگر ہورہی ہے بلکہ آپس میں مسابقت کے نتیجے میں عوام کو بہتر اشیاء اور خدمات میسر آرہی ہیں اور بین الاقوامی سطح پر بھی ان کی پزیرائی ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات انھوں نے اپنے ایک پیغام میں کہی، جو انہوں نے پانچویں کوالٹی اسٹینڈرڈ ایوارڈ 2015کے سلسلے میں ہونے والی تقریب میں تاجروں کو ان کی انتھک محنت جدو جہد اور کامیابی پر ان کو مبارکباد دیتے ہوئے دیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ ایوارڈ کاروباری طبقے اور صارفین دونوں کیلئے نہ صرف یکساں فائدہ مند ہوں گے بلکہ ملکی ترقی کے لیے ممد و معاون ہوں گے۔

انہوں نے کوالٹی اسٹینڈرڈ ایوارڈز کے منتظمین کو اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ۔تقریب کا اہتمام کنزومر س آئی پاکستان نے کیا تھا۔جس میں انٹرنیشنل اسٹینڈرڈس پر سیمینار بھی شامل تھا۔ پاکستان فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے جناب وسیم وہرہ نے کوالٹی اسٹینڈرڈ ایوارڈ کے منتظمین کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ پاکستانی تاجر صارفین کو بہتر اشیاء کی فراہمی کے لئے مزید کو ششیں بروئے کار لائیں گے ۔

جس سے ملک کی صنعت کا پہیہ تیز تر کرنے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے ایوارڈ یافتگان کو ان کی کامیابی پر بھرپور مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے پاکستان فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے کو الٹی اسٹینڈرڈ ارایوارڈز کے منتظمین کو اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔ تقریب سے اپنے خیرمقدی خطاب میں عمر غوری چیرمین کنزیومرز آئی پاکستان نے تمام معزز مہمانانِ گرامی کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈز خراج تحسین ہے ان تاجروں کیلئے جو کوالٹی کا معیار برقرار رکھ کر صارفین کے حقوق کا خیال کرتے ہیں اور نہ صرف بہترین پروڈکٹس بناتے ہیں ۔

سروسز فراہم کرتے ہیں بلکہ ہر حال میں اپنے معیار کو بھی قائم رکھتے ہیں ۔اسی وجہ سے یہ تاجر آج صارفین کی جانب سے پانچویں کوالٹی اسٹینڈرڈ ایوارڈ2015 کے حقدار قرارپائے ہیں جس کے لیے یہ بھرپور مبارکباد مستحق ہیں۔ تقریب میں پاکستان اِسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے ممبر BOD جناب انجینئر ایم۔ اے۔ جبار نے اپنے خطاب میں کہا کے پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی ملک میں کوالٹی اسٹینڈرڈز کے فروغ کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کرتی رہی ہے۔

تقریب سے خطاب کرنے والوں میں ڈپٹی کمشنر ملیر کراچی دیدار حسین بلوچ، CEO دیوان سیمنٹ سید محمد انور ، GM لکی سمینٹ سید نصرت علی،CEO ون ایپل طاہر رضوی اور معروف بزنس مین جناب ابرار الدین شامل ہیں۔ تقریب کے اختتام پر مہمانِ خصوصی جناب وسیم وہرہ نے ایوارڈ تقسیم کیئے ، ایوارڈ یافتگان میں ۔ ٹرکش ایئر لائن ۔ زونگ ۔ دیوان سیمنٹ۔ موون پک۔ آدم جی انشورنس۔

لکی سیمنٹ۔ EFU انشورنس۔ CROWN گروپ۔ آسم جوفا۔ یونیک موٹر سا ئیکل۔ سویا سپریم ۔ ناہید سپر مارکیٹ۔ ون ایپل۔ پیزا پوا ئینٹ۔ زینتھ واٹر۔ ایمبوروج ملک۔ بخاری ٹریول۔ اجوا کوکنگ آئل ۔ اسٹیئلیکا ڈیول ڈیکس۔ یونیورسل ٹریول۔ رحمت بناسپتی ۔ گولڈن پائپ ۔ ماز کوکنگ آئل ۔ ماز بناسپتی۔ حج اینڈ عمرہ ٹوررز۔ AVM کیمیکل۔ سپنا بیوٹی پارلر۔ ص بناسپتی۔

ص کوکنگ آئل۔ API پائپ ۔ رمادا پلازہ ہوٹل ۔ شیفو ڈیلی فوڈ۔ فیملی بناسپتی۔ فیملی کوکنگ آئل۔ دھمتل سوئیٹس۔ بیک سٹیج۔ کیر کوکنگ آئل ۔ میریمیکس گلاس۔ عیسی لیباٹریز۔ کیئر بناسپتی۔ رانی بناسپتی۔ سونی ٹریول۔ کنزیومر وائس میگ۔ اس کے علاوہ پاکستان کی ترقی میں ترکی کے اہم کردار پر ترکی کے سفیر عزت معاب جناب صادق بابور گرجن کو ایوارڈ دیا گیا جس کو ان کے پروٹوکول آفیسر علی ہمایوں نے وصول کیا ۔

آخر میں مہمانانِ خصوصی ۔ گیسٹ آف آنرز ۔ و دیگر مہمانانِ گرامی کو شیلڈ اور میمنٹوز دیئے گئے ۔ جس کے بعد کوآرڈینیٹرکوالٹی اسٹینڈرڈ ایوارڈ راسم خان نے ووٹ آف تھینکس پیش کیا۔ تقریب میں کثیر تعداد میں مہمانوں نے شرکت کی جن میں تاجربرادری اور ان کی انجمنوں کے نمائندگان سرکاری آفیشلز (PSQCA) آفیشلز NGOs کے نمائندگان اور پریس اور میڈیا کے نمائندے شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :