سپریم کورٹ نے ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی کو نااہل قرار دینے کی درخواست خارج کر دی

پیر 4 جنوری 2016 15:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) سپریم کورٹ نے متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی کو نااہل قرار دینے کی درخواست خارج کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماء محمد زبیر نے سپریم کورٹ میں ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی کو نا اہل قرار دینے کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔ پیر کوعدالت نے درخواست کی سماعت کے بعد عدم پیروی پر درخواست خارج کر دی۔