کینیڈا، گھر میں آتشزدگی کے نتیجے میں 86 سالہ معمر خاتون ہلاک

پیر 4 جنوری 2016 15:27

وینی پیگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء ) کینیڈا میں سٹونی ماؤنٹین کے علاقے میں گھر میں آتشزدگی کے نتیجے میں86 سالہ معمر خاتون ہلاک ہو گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سٹونی ماؤنٹین کے علاقے میں گھر میں اچانک آگ بھڑ اٹھی جس کے نتیجے میں86 سالہ معمر خاتون ہلاک ہو گئی۔

(جاری ہے)

ریسکیو ٹیموں کے مطابق جس وقت فائر فائٹرز نے خاتون کو متاثرہ گھر سے نکالا اس وقت تک خاتون زندہ تھی تاہم اسکی حالت انتہائی تشویشناک تھی۔ آتشزدگی کے وقت گھر میں اسکا بھائی بھی موجودتھا جو گھر سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگیا تاہم خاتون پھنسی گئی تھی۔ خاتون کی جانب بچانے کیلئے ایئر ایمبولینس بلائی گئی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔ پولیس نے آگ لگنے کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :