سوئیڈن نے سرحد پر مہاجرین کی جانچ پڑتال شروع کر دی
پیر 4 جنوری 2016 15:26
اسٹاک ہوم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء )سوئیڈن نے ملک میں داخل ہونے والے مہاجرین کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے ڈنمارک سے آنے والے مسافروں کی شناخت کی جانچ شروع کردی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقڈنمارک اور سوئیڈن کے درمیان میں اوریسنڈ برج کو ٹرین، بس یا کشتی سے پار کرنے والے مسافروں کو ضروری دستاویز فراہم کیے بغیر سوئیڈن میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ریل کے ذریعے سوئیڈن آنے والے مسافروں کو اب کوپن ہیگن ایئر پورٹ پر ٹرین تبدیل کرنی ہوگی اور مختلف چیک پوائنٹس پر شناخت کرانے کے بعد سوئیڈن میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔2015 میں سوئیڈن کو پناہ کے لے لیے ڈیڑھ لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔روزانہ ہزاروں مسافر اوریسینڈ برج پار کرتے ہیں، جو سوئیڈن کے شہروں مالمو اور لند کو ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن سے ملاتاہے۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
-
ارجنٹائن کا انٹرپول سے ایرانی وزیر داخلہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
-
اطالوی شہر وینس کا سیاحت کے حوالے سے اہم فیصلہ
-
اسرائیل نے رفاح پرزمینی حملے کی تیاری کرلی
-
بنگلہ دیش کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 42ڈگری سے متجاویز
-
امریکی جامعات میں جو ہورہا ہے وہ خوفناک ہے، نیتن یاہو
-
یہودیوں کا مذہبی تہوار، سیکڑوں یہودیوں کامسجد اقصی پر دھاوا، فلسطینیوں کو نکال دیا
-
شاہ سلمان بن عبدالعزیزطبی معائنے کیلئے اسپتال میں داخل
-
یونانی شاہی جوڑے کا شادی کے 14سال بعد علیحدگی کا اعلان
-
روس نے خلا میں ہتھیار رکھنے سے متعلق قرارداد ویٹو کردی
-
امریکا، اسقاطِ حمل پرپابندی کے خاتمے کا بل منظور
-
پینٹاگون نے ٹیکٹیکل میزائل یوکرین منتقل کردیے، روسی میڈیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.