یمن کے شہر عدن میں مشتبہ جہادیوں کے حملوں میں 9 سیکورٹی اہلکاروں سمیت17افراد ہلاک،شہر میں کرفیو نافذ

پیر 4 جنوری 2016 15:18

عدن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء ) خانہ جنگی کے شکار ملک یمن کے جنوبی شہر عدن میں مشتبہ جہادیوں کے حملوں میں 9 سیکورٹی اہلکاروں سمیت17افراد ہلاک ہو گئے ، حملوں کے بعد عدن شہر کے لیے قائم سکیورٹی کمیشن نے وہاں کرفیو نافذ کر دیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقیمن کے جنوبی شہر عدن میں مشتبہ جہادیوں کے حملوں میں17افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ہلاک ہونے والوں میں عام شہریوں کے علاوہ سکیورٹی فورسز کے 9 اہلکار بھی شامل ہیں۔ ان ہلاک شدگان میں حکومتی فوج کا ایک کرنل بھی شامل ہے۔ گزشتہ روز بندرگاہی شہر عدن میں مبینہ مسلح جہادیوں کے ساتھ حکومتی سکیورٹی فورسز کو کئی مقامات پر شدید جھڑپوں کا سامنا رہا۔ عدن کے سکیورٹی کمیشن نے شام آٹھ بجے سے صبح پانچ بجے تک کرفیو نافذ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :