بے نظیر قتل کیس کی تحقیقات منظر عام پر لانے کے لئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آئینی پٹیشن دائر کر دی گئی۔
عمر جمشید پیر 4 جنوری 2016 15:14
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 جنوری۔2016ء) یہ آئینی پٹیشن وطن پارٹی کے سربراہ بئیرسٹر ظفراللہ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ بے نظیر بھٹو کو شہید ہوئے کئی برس گزر چکے ہیں مگر اس معاملے کی یو این او کی تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ کو آج تک منظر عام پر نہیں لایا گیا۔
(جاری ہے)
درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس تحقیقات کے لئے قومی خزانے سے پانچ ملین ڈالر کی خطیر رقم خرچ کی گئی جبکہ قوم آج تک اپنی محبوب رہنما کے ملزموں کو کٹہرے میں دیکھنے کی منتظر ہے مگر اس کے باوجود اصل حقائق منظر عام پر لانے کی بجائے تحقیقاتی رپورٹ کو دبا لیا گیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ سابق وزرائے اعظم لیاقت علی خان اور ذوالفقار علی بھٹو کے بعد بے نظیر بھٹو کا قتل قومی سانحہ ہے لہذا عدالت بے نظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر لانے کے احکامات صادر کرتے ہوئے اس معاملے کا از خود نوٹس بھی لے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بہترین حکمت عملی کے بغیر معاشی ترقی و خوشحالی ناممکن ،خوشحالی کیلئے مائیکرو اکنامک استحکام ضروری ہے،سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر
-
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف لارجر بینچ کیلئے دائر درخواست منظور
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
پنجاب میں داخل ہونے والے 2 دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک
-
لاہور سمیت 5 بڑے شہروں میں "اپنی چھت اپنا گھر" پروجیکٹ کی اصولی منظوری
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.