ترقیاتی سکیموں میں میرٹ کی دھجیاں اڑا دی گئیں،پشتونخواہ میپ

پیر 4 جنوری 2016 15:04

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جنوری۔2016ء) پشتونخوامیپ ضلع ہرنائی کے ضلع کونسل کے ممبران حاجی حقداد ترین ، حاجی جان محمد ترین ، شاہ جہان دمڑ لائق خان ترین ، میرحمزہ ، ظریف خان و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قریباَ ڈیڈھ مہینے قبل ضلع چیئرمین ضلع کونسل ہرنائی نے ضلعی کونسل کا اجلاس طلب کیا پشتونخوامیپ کے سات کونسلرز وقت مقررہ پر اجلاس پہنچنے کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین نے اعلان کیا کہ اجلاس ملتوی ہے اسکے بعد کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے مگر اب سننے میں آیا ہے کہ سال 2014 -2015 ء اور سال 2015- 2016 ء کیلئے ترقیتی سکیمیوں کی تجاویز محکمے کو دی گئی ہیں مگر ہمیں ان تجاویز میں یکسر نظرانداز کیا گیا ہے اور تمام تر ترقیاتی اسکیمات اپنے من پسند افراد میں تقسیم کرکے میرٹ کی دھیجاں اڑائی گئی ہیں اور ہمارے حقوق کو پامال کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم یہ بات واضع کرنا چاہتے ہیں کہ ضلع کونسل کے دفتر میں چیئرمین نے غیر قانونی طور پر مختلف لوگوں کو پی اے ، پی ایس ، باروچی ، نائب قاصد ، چوکیدار وغیرہجے نام دیکر ضلع کونسل کے فنڈز کو بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے جبکہ ان پوسٹوں کا کوئی وجود ہی نہیں اور یہ تنخواہیں ضلع کونسل کے فنڈز سے دیئے جارہے ہیں جوکہ کرپشن اقربا پروری کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ بالا فنڈز و سکیمات کی تقسیم اور کونسل کے فنڈز کی تقسیم کو منصفانہ اور قانونی طریقے سے عمل میں لانے کو یقینی بنایا جائے اور دفتر میں غیر ضروری اخراجات اور عوامی خزانے کے پیسوں کا بے دریغ استعمال اور غیر قانونی طریقے سے ملازمین کی پرائیویٹ بھرتی کا نوٹس لیا جائے انہوں نے کہاکہ اگر ہمارے جائز مسائل حل نہ ہونے کی صورت میں ہم اپنا لائحہ عمل بنائیں گے اور احتجاج کرنے سے بھی دریغ نہیں کرینگے ۔