Live Updates

پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی نے ایمنسٹی ایکٹ2016 پر کام کرنا شروع کر دیا

پیر 4 جنوری 2016 14:45

اسلام آبا د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جنوری۔2016ء) تحریک انصاف کی حکومت ایمنسٹی اسکیم کے جائزے اور سفارشات کے لئے بنا ئی جانے والی پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی نے ایمنسٹی ایکٹ2016 پر کام کرنا شروع دیا آئندہ چند روز میں چیئرمین تحریک انصاف کے رو برو منظوری کے بعد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گاتفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے حکومت کی ایمنسٹی اسکیم کے جائزے اور سفارشات کی تیاری کیلئے شاہ محمود قریشی، اسد عمر، ڈاکٹر شیریں مزاری، جہانگیر ترین، نعمان وزیراور دیگر پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیدی ہے اور کمیٹی نے باقاعدہ طور پرایمنسٹی ایکٹ2016کا جائزے اور سفارشات پر کام شروع کر دیا ہے جو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے آئندہ اجلاس سے قبل اپنی سفارشات کو حتمی شکل دے گی جنہیں چیئرمین تحریک انصاف کے رو برو منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ سے ملک میں ٹیکس کے نظام میں خاطرخواح اضافے اوراصلاح کیلئے قابل قدر جدوجہد کی ہے ،جبکہ ایمنسٹی اسکیم کے تجزیے کے بعد سفارشات کی تیاری کے ذریعے بھی ٹیکس کے نظام میں موجود نقائص کی نشاندہی اور ٹیکس کے دائرہ کار کو بڑھانا مقصود ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی کمیٹی حکومتی ایمنسٹی اسکیم کا اس انداز میں جائزہ لے گی کہ نہ صرف یہ کہ ٹیکس کے دائرہ کار سے باہر موجود تاجروں کے ٹیکس نیٹ میں داخلیکو یقینی بنایا جا سکے گا بلکہ اس تاثر کو بھی ابھرنے سے روکا جائے گا کہ باقاعدگی سے ٹیکس ادا کرنے والے افراد کی بجائے ٹیکس کی ادائیگی میں غفلت اوراجتناب برتنے والوں سے ترجیحی برتاؤ کیا جا رہا ہے ۔

ان کے مطابق تحریک انصاف کی قیادت یہ سمجھتی ہے کہ ٹیکس وصولی کے نظام میں موجود نقائص اور ٹیکس اکٹھا کرنے والے عملے کی نااہلی کے باعث حکومت اس قسم کی ایمسنٹی اسکیمز لانے پر مجبور ہوتی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :