آئیل اینڈ گیس کی تین کمپنیوں نے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کر دیا

وزارت پٹرولیمنے مطا لبے کی حمایت کر دی

پیر 4 جنوری 2016 14:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جنوری۔2016ء) وزارت پٹرولیم کی حمایت کے ساتھ آئیل اینڈ گیس کی تین سرکاری کمپنیوں نے آر ایل این جی کی قیمتوں میں 32.3 فیصد اضافے کا مطالبہ کر دیا ہے تاکہ ان کے منافع کی مد میں بہتری آ سکے ۔ میڈیا رپورٹس ریگولیٹری اتھارٹی 7 اکتوبر کی قیمتوں دوبارہ نظرثانی کر سکتی ہے جو 8.64 ملین بی ٹی یو تھی ۔

(جاری ہے)

اتھارٹی کو گیس کمپنیوں نے کہا ہے کہ وہ آر ایل این جی کی قیمتیں 11.13 ڈالرز پر رکھیں اور انہیں سسٹم خسارے کو 12.5 فیصد پر رکھنے کی اجازت دی جائے ۔اوگرا اس حوالے سے قیمتوں کے تعین بارے جلد عوامی کچہری بھی کرنے والی ہے ۔ میڈیا رپورٹس میں اوگرا کے ایک ممبر کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اتھارٹی اکثریتی ووٹ کے ذریعے آر ایل این جی کی نظرثانی شدہ قیمت دے سکتی ہے انہوں نے کہا کہ اوگرا پہلے ہی پٹرولیم لیول ایکٹ کے تحت آر ایل این جی کی قیمت طے کر چکی ہے اور یہ تعین وفاقی حکومت کے احکامات کے تحت کیا گیا ہے تاہم قانون میں قیمتوں کے نظرثانی کی شق نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :