پٹھان کون حملے میں پاکستان براہ راست ملوث ہے ، نرمل سنگھ

پیر 4 جنوری 2016 14:36

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جنوری۔2016ء) پٹھان کوٹ حملے میں پاکستان کو ملوث قرار دیتے ہوئیمقبو ضہ کشمیر کے نائب وزیراعلیٰ نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے پر زور دیا ہے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعلیٰ نرمل سنگھ نے پٹھان کوٹ حملے میں پاکستان کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ بھارت کی مثبت کوششوں کا جنگ کی صورت میں جواب دیا۔

(جاری ہے)

نرمل سنگھ نے کہا کہ آئی ایس آئی کی ایما پر پٹھان کوٹ پر حملہ کیا گیا انہوں نے کہا کہ پٹھان کوٹ حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے پختہ ثبوت موجود ہیں انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے پر زور دیا وزیراعظم نریندر مودی لاہور پہنچ گئے اور نواز شریف کے ساتھ ملاقات کی دونوں ملکوں نے خارجہ سیکرٹری سطح پر مذاکرات شروع کرنے کا فیصلہ کیا

متعلقہ عنوان :