Live Updates

عمران خان اور طاہرالقادری کو بھی گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے:پاکستان ٹیلی ویژن اور پارلیمنٹ حملہ کیس کے ملزمان کا مطالبہ

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 4 جنوری 2016 14:29

عمران خان اور طاہرالقادری کو بھی گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے:پاکستان ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 04 جنوری۔2015ء) پاکستان ٹیلی ویژن اور پارلیمنٹ حملہ کیس کے ملزمان نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے لیڈران کو بھی گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے ۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی جس میں ضمانت پر رہا ہونے والے103 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا تاہم پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کی جانب سے کوئی راہنما عدالت میں پیش نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

عدالت کو بتایا گیا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہرالقادری سمیت دیگر راہنماوٴں اور کارکنان کے خلاف دو مقدمات درج کیے ہیں۔ عدالت نے سماعت یکم فروری تک ملتوی کرتے ہوئے13 کارکنوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ سماعت کے بعد ملزم کارکنان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر سماعت پر انتظار میں رہتے ہیں کہ کبھی تو کوئی رہنما بھی عدالت میں پیش ہو۔ ہم نے ان رہنماوٴں اور قیادت کے لیے دھرنے دئیے ، مگر ہمارے لیے کوئی بھی دھرنا نہیں دیتا۔ سماعت ہوتی ہے ، تاریخیں پڑ جاتی ہیں ، ہم پیش نہیں ہوتے تو وارنٹ جاری کر دیئے جاتے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :