انگلش کاونٹی کرکٹ کھیلنے والے فاسٹ باولر میتھیو ہوبڈن 22 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 4 جنوری 2016 14:28

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 04 جنوری۔2015ء) انگلش کاونٹی کرکٹ کھیلنے والے فاسٹ باولر میتھیو ہوبڈن 22 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ 2014 میں اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والے ہوبڈن کاونٹی کی تمام طرز کی کرکٹ میں نمائندگی کر چکے تھے۔ذرائع کے مطابق ان کی موت کی معمہ ابھی تک حل نہیں ہو سکا لیکن ان کی موت اسکاٹ لینڈ میں اچانک واقع ہوئی۔

(جاری ہے)

22 سالہ ہوبڈن انگلینڈ کی قومی ٹیم کیلئے کھیلنے کے خواہشمند تھے اور حال ہی انہیں انگلینڈ کے پرفارمنس پروگرام میں شامل چھ کھلاڑیوں کی فہرست کا حصہ بنایا گیا تھا۔انگلش کرکٹ بورڈ سمیت ٹیم کے کھلاڑیوں نے ہوبڈن کی اچانک موت پر بے حد دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے اسے یقینی طور پر انگلینڈ کے لیے ایک بہت بڑا نقصان قرار دیا ہے۔ان کی موت کے سوگ میں انگلینڈ کے کھلاڑی جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن میں جاری ٹیسٹ میچ میں سیاہ پٹیاں بازو پر باندھ کر میدان میں اتریں گے۔ہوبڈن کی موت پر انگلش ٹیم کے کپتان آئن مورگن سمیت متعدد انگلش کھلاڑیوں نے ٹوئٹر پر پیغامات میں ان کی موت پر اظہار افسوس اور اہلخانہ سے سے تعزیت کی۔

متعلقہ عنوان :