پیپلزپارٹی جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کی مخالف ہے‘آ ئین اور قانون کے مطابق جو وقت مقرر ہے اس پر ریٹائرمنٹ ہونی چاہیے‘ پاکستان بھارت میں کسی قسم کی دہشتگردی میں ملوث نہیں ہے ‘ دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری ہونی چاہیے اور حالات کسی صورت بھی خراب نہیں ہونے چاہئیں‘اگر ڈاکٹر عاصم میں کر پشن میں ملوث ہیں توانکے خلاف کاروائی ہونی چاہیے مگر پیپلزپارٹی دہشت گرد اور نہ ہی ڈاکٹر عاصم دہشت گر دہیں‘ وفاقی حکومت باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت سندھ حکومت کے معاملات میں مداخلت کر رہی ہے
پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن کی لاہور ہا ئیکورٹ میں میڈیا سے بات چیت
پیر 4 جنوری 2016 14:12
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آ ئین اور قانون کے مطابق جو وقت مقرر ہے اس پر ریٹائرمنٹ ہونی چاہیے‘ پاکستان بھارت میں کسی قسم کی دہشتگردی میں ملوث نہیں ہے ‘ دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری ہونی چاہیے اور حالات کسی صورت بھی خراب نہیں ہونے چاہئیں‘اگر ڈاکٹر عاصم میں کر پشن میں ملوث ہیں توانکے خلاف کاروائی ہونی چاہیے مگر پیپلزپارٹی دہشت گرد اور نہ ہی ڈاکٹر عاصم دہشت گر دہیں‘ وفاقی حکومت باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت سندھ حکومت کے معاملات میں مداخلت کر رہی ہے۔
سوموار کے روز لاہور ہا ئیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ پی پی آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حق میں نہیں ہے ‘ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی آرمی چیف کا سب سے بڑا کارنامہ ہے انہوں نے بڑے کارنامے سرانجام دیے اور انہیں تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون کے مطابق جو وقت مقرر ہے اس پر ریٹائرمنٹ ہونی چاہیے‘ نواز شریف ہمیشہ اپنی ہی غلطیوں سے نقصان اٹھاتے ہیں اور بظاہر لگتا ہے کہ وزیر اعظم اپنی حکومتی مدت پوری نہیں کرسکیں گے اور دیکھتے ہیں کہ میاں نوازشر یف کب اپنے پاؤں ہر کلہاڑامارتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت میں کسی قسم کی دہشتگردی میں ملوث نہیں ہے دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری ہونی چاہیے اور حالات کسی صورت بھی خراب نہیں ہونے چاہئیں اور دونوں ممالک بات چیت کے ذریعے مسائل کو حل کر یں ۔ ایک سوال کے جواب میں اعتزا زاحسن نے کہا کہ اگر عاصم میں کر پشن میں ملوث ہیں توانکے خلاف کاروائی ہونی چاہیے مگر پیپلزپارٹی دہشت گرد اور نہ ہی ڈاکٹر عاصم دہشت گر دہیں پیپلزپارٹی کو ہمیشہ احتساب کے نام پر انتقام کا نشانہ بنایا جا تا ہے اور جہاں تک آصف علی زرداری کا تعلق ہے تو وہ بیماری کی وجہ سے بیرون ملک ہیں اور جیسے ہی ڈاکٹرز انکو اجازت دیں گے وہ پاکستان واپس آجائیں گے جب بلاول بھٹو بیر ون ملک تھے توانکے بارے میں سوال کیے جاتے وہ کیوں نہیں آرہے ؟اب آصف علی زرداری بیرون ملک ہیں تواس پر شور مچایا جا رہا ہے ۔انہوں نے حکومت کے پانچ سال پورے ہونے سے قبل رخصت ہونے کے حوالے سے کہا ہے کہ نواز شریف ہمیشہ اپنی ہی غلطیوں سے نقصان اٹھاتے ہیں اور بظاہر لگتا ہے کہ وزیر اعظم اپنی حکومتی مدت پوری نہیں کرسکیں گے اور دیکھتے ہیں کہ میاں نوازشر یف کب اپنے پاؤں ہر کلہاڑامارتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہو ریت اور آئین وقانون کی بات کی ہے مگر وفاقی حکومت باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت سندھ حکومت کے معاملات میں مداخلت کر رہی ہے جو آئین اور قانون کی بالکل نفی کر رہی ہے اور اگر سندھ حکومت اپنے حق کی بات کر رہی ہے تو یہ کوئی جرم نہیں انکو انکا حق ملنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی آج بھی وفاق پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اور بلاول بھٹو دورہ پنجاب کے دوران نہ صرف پارٹی عہدیداروں بلکہ کارکنوں سے بھی ملاقاتیں کر یں گے اور پنجاب میں بھی بہت جلد پیپلزپارٹی مزید مضبوط ہو کر سامنے آئیگی۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.