ابھی بھی دل کے کسی گوشے میں نوجوان ہیروئنز کے ساتھ کام کرنے کی خواہش انگڑائی لیتی ہے‘ امیتابھ بچن

پیر 4 جنوری 2016 13:53

ابھی بھی دل کے کسی گوشے میں نوجوان ہیروئنز کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جنوری۔2016ء) بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ وہ بڑھاپے کے باعث اب نوجوان ہیروئنز کے ساتھ مرکزی کردار ادا نہیں کر سکتے۔ جس کا انہیں بہت افسوس ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آج بھی انکے دل کے کسی گوشے میں نوجوان ہیروئنزکے ساتھ اداکارہ کی خواہش انگڑائی لیتی تو ہے مگر اسے پورا نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ 60 سالہ شخص کے 18 سالہ لڑکی کے ساتھ رومینٹک سینز کو قبول نہیں کر سکتے اور خود وہ بھی اپنی متعدد فلموں میں خود سے کئی چھوٹی ہیروئن کے ساتھ کام تو کر چکے تاہم اس حقیقت سے بھی اچھی طرح آگاہ ہیں۔