جیکی چن نے سونو سود کو جیکٹ کا تحفہ دیدیا

پیر 4 جنوری 2016 13:45

جیکی چن نے سونو سود کو جیکٹ کا تحفہ دیدیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) بین ا لاقوامی شہرت یافتہ چینی اداکار جیکی چن اور بولی ووڈ سٹار سونوسود آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”کنگ فو یوگا“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ سپر سٹار نے نئے سال کی خوشی میں سونوسود کو جیکٹ کا تحفہ دیا جسے پا کر بولی ووڈ سٹار کی خوشی کی کو ئی انتہا نہ رہی۔

(جاری ہے)

بعد ازسونو سودکی جانب سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر کی گئی ٹویٹس میں جیکی چن کا خوبصورت تحفہ دینے کیلئے شکریہ ادا کیا گیا۔

علاوہ ازیں سونوسود نے تحفے میں ملی جیکٹ پہن کر جیکی چن کے ساتھ لی گئی تصویر بھی شیئر کی۔واضح رہے کنگ فو یوگا ان تین فلموں میں سے ایک ہے جن کا معاہدہ چینی صدر یی چنگ پنگ نے دورہ بھارت کے دوران سائن کیا گیا تھا۔ سونو سود کی کنگ فویوگا کی شوٹنگ دبئی ، بیجنگ اور بھارت کے متعدد علاقوں میں مکمل کی جائے گی