خطے کے تمام سیاسی رہنما دونوں ممالک کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی ختم کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ‘امریکہ

پیر 4 جنوری 2016 13:31

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء ) سعودی عرب اور ایران کے تعلقات میں کشیدگی بڑھنے لگی ‘ تہران میں سفارت خانے کو آگ لگانے کے واقعے کے بعد سعودی عرب نے ایران سے سفارتی تعلقات توڑ دیئے ۔

(جاری ہے)

امریکا نے بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے پر زور دیا ہے ۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے خطے کے ملکوں کے رہنماوٴں پر زور دیا ہے کہ بات چیت سے کشیدگی کو کم کرنے کے لئے کردار ادا کریں ۔