غرب اردن، بیت المقدس میں فلسطینی مزاحمتی کارروائیوں میں متعدد صہیونی فوجی زخمی ہوگئے

پیر 4 جنوری 2016 13:25

الخلیل/ مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں گزشتہ روز فلسطینی مزاحمتی کارکنوں کی کارروائیوں میں متعدد یہودی آباد کار اور فوجی شدید زخمی ہوگئے۔الخلیل شہر میں فلسطینی نشانہ باز نے گھات لگا کر اسرائیلی فوجیوں کی گشتی پارٹی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک فوجی زخمی ہوا ہے۔

قبل ازیں اسی علاقے میں ایک دوسری کارروائی میں اسرائیلی فوج میں شامل ایک خاتون اہلکار زخمی ہوگئی تھی۔عبرانی اخبارکی رپورٹ کے مطابق الخلیل شہر میں سدہ الفخص کے مقام پر مشتبہ فلسطینی نوجوان نے فارئرنگ کرکے فوجی اہلکار کو زخمی کردیا۔ رپورٹ کے مطابق واقعے کے فوری بعد اسرائیلی فوج اور پولیس نے علاقے کوگھیرے میں لیکر حملہ آور کی تلاش شروع کردی تھی تاہم کسی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔

(جاری ہے)

زخمی یہودی فوجی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔قبل ازیں مسجد ابراہیمی کے قریب فائرنگ ہی کے واقعے میں اسرائیلی فوج کی خاتون اہلکار کو زخمی کردیا گیا تھا۔ اس کارروائی کا حملہ آور بھی بحفاظت فرار ہوگیا تھا۔عبرانی میڈیا کے مطابق مسجد ابراہیمی کے قریب فائرنگ سے زخمی کی گئی اسرائیلی خاتون فوجی اہلکار کی عمری 20 سال ہے۔ اسے درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں جسے علاج کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے بڑے پیمانے پر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا ہے تاہم حملہ آور کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔

متعلقہ عنوان :