اداکارہ ناہید شبیر پرسوں اپنی 41ویں سالگرہ منائیں گی

پیر 4 جنوری 2016 12:56

اداکارہ ناہید شبیر پرسوں اپنی 41ویں سالگرہ منائیں گی

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء) کراچی سے تعلق رکھنے والی اداکارہ ناہید شبیر ( بدھ ) کو اپنی 41ویں سالگرہ منائیں گی ۔ ناہید شبیر 6جنوری 1975ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں ۔

(جاری ہے)

ٹی وی سے اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا اور اب تک درجنوں ڈرامہ سیریل کرنے کے ساتھ کراچی اور لاہور کے نجی ٹی وی چینلز کے مارننگ شوز میں میزبانی بھی کر چکی ہیں ۔ ناہید شبیر نے اپنی 41ویں سالگرہ کو منانے کے لئے دعوت نامے تقسیم کر دیئے ہیں ۔ ان کی سالگرہ کی تقریب میں قریبی عزیز و اقارب سمیت شوبز سے وابستہ شخصیات شرکت کریں گی ۔