ایران اور سعودی عرب شام کے معاملے کے حل کے لئے کوششوں کو غیرمستحکم نہ ہونے دیں، فیڈریکا موگیرینی

پیر 4 جنوری 2016 12:44

برسلز ۔ 04 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 جنوری۔2016ء) یورپی یونین کے امور خارجہ کی سکریٹری فیڈریکا موگیرینی نے کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کو چاہیے کہ وہ اختلافات کے باوجود شام کے معاملے کے حل کے لئے کی جانے والی کوششوں کو غیرمستحکم نہ ہونے دیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے یورپی یونین کے امور خارجہ کی سکریٹری نے کہاکہ سعودی عرب میں دہشت گردی کے مقدمات کے بعد سزاوٴں پر عمل درآمد کی وجہ سے شام کے معاملے کے حل کی کوششوں کو غیرمستحکم ہونے سے بچایا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کو چاہیے کہ وہ اختلافات کے باوجود شام کے معاملے کے حل کی کوششوں کو غیرمستحکم نہ ہونے دیں۔

(جاری ہے)

موگیرینی نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کو چاہیے کہ وہ حالات کو قابو میں رکھیں اور فرقہ وارانہ کشیدگی کو پیدا نہ ہونے دیں۔انھوں نے کہا کہ پورے خطے کی سلامتی اور استحکام داوٴ پر لگا ہوا ہے اور خطے کو پہلے ہی بہت سے خطرات کا سامنا ہے۔انھوں نے کہا کہ بین الاقوامی معاشرے اور خطے کے معاملات میں شریک اہم ملکوں کو چاہیے کہ وہ شام کے معاملے کو حل کرانے میں بھرپور حصہ لیں اور دہشت گردوں کے خلاف کوششوں کو متحد کیے جانے کے تناظر میں کوششوں کو نئے عدم استحکام کا شکار نہ ہونے دیں۔