گورنر اسٹیٹ بنک نے ناظم آباد میں کرکٹ گراوٴنڈ کا افتتاح کر دیا

پیر 4 جنوری 2016 12:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جنوری۔2016ء) گورنر اسٹیٹ بینک اشرف محمود وتھرا نے ناظم آباد میں اسٹیٹ بینک کے کرکٹ گراوٴنڈ کا افتتاح کردیا تقریب میں آئی سی سی کے صدر ظہیر عباس، پی سی بی سے نجم سیٹھی سمیت سابق کرکٹرز اور دیگر افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق کھیلوں کے فروغ کے لیے اسٹیٹ بینک بھی میدان میں آگیا گورنر اسٹیٹ بینک اشرف محمود وتھرا نے ناظم آباد میں کرکٹ گراوٴند کا افتتاح کردیا۔

۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اشرف محمود وتھرا نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کھیلوں کے فروغ کے لیے کام کرتا رہے گا۔تقریب میں آئی سی سی کے صدر ظہیر عباس پی سی بی ایگزیکٹیوکمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی، سابق اسٹارکرکٹر راشد لطیف سمیت مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :