بھارت میں ایک اور عورت درندگی کی بھینٹ چڑھ گئی

ٹیکسی ڈرائیور نے دو بچوں کی ماں کو جنسی زیادتی کانشانہ بنا ڈالا

پیر 4 جنوری 2016 12:34

بھوپال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جنوری۔2016ء) بھارت میں ایک اور عورت درندگی کی بھینٹ چڑھ گئی، مسافر خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کے ملزم ٹیکسی ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔بھارتی شہر بھوپال میں مبینہ طور پر ایک ٹیکسی ڈرائیور نے دو بچوں کی ماں کو جنسی زیادتی کانشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

متاثرہ خاتون کی ماں کی جانب سے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرنے پر یہ واقعہ سامنے آیا۔ پولیس نے ملزم ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔متاثرہ خاتون کے مطابق وہ اس ڈرائیور کے ساتھ اکثر ٹیکسی میں جایا کرتی تھی۔ تاہم ٹیکسی ڈرائیور کاکہنا ہے کہ اس کے خاتون سے تین سال سے تعلقات تھے اور وہ اس سے شادی کرنا چاہتی تھی جس میں ناکامی پر اس نے جھوٹا الزام لگایا ہے۔

متعلقہ عنوان :