یمن، مسلح افراد نے کرنل عبدالخالق کو3ساتھیوں سمیت قتل کردیا

پیر 4 جنوری 2016 12:30

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جنوری۔2016ء) یمن کی الضالع گورنری کے سابق سیکیورٹی ڈائریکٹر کرنل عبدالخالق محمد شائع کو نامعلوم مسلح افراد نے گولیاں مار کر تین ساتھیوں سمیت قتل کر دیا ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے کرنل عبدالخالق کی گاڑی پر اس وقت اندھا دھند فائرنگ کر دی جب وہ الحاویات بندرگاہ کے دورے کے بعد عدن شہر کی طرف واپس لوٹ رہے تھے کہ شہر کے شمالی داخلی راستے پر گھات لگائے مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔

(جاری ہے)

عدن کے پولیس افسر اور اس کے ساتھیوں پر قاتلانہ حملہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب اس علاقے میں پولیس اور مسلح افراد کے درمیان پہلے ہی کشیدگی جاری ہے۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں چھپے شرپسند عناصر کے خلاف فیصلہ کن کارروائی جاری رکھی ہوئی ہے۔ پولیس نے عدن اور اس کے مضافات کے علاقوں میں اہمیت کے حامل مقامات اور ریاستی اداروں پر کنٹرول حاصل کرنے اور غیر ریاستی عناصر کو وہاں سے نکال باہر کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر آپریشن شروع کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :