داعش نے پانچ برطانوی جاسوسوں کو ہلاک کرنے کی ویڈیو جاری کردی
پیر 4 جنوری 2016 12:30
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جنوری۔2016ء) داعش نے پانچ برطانوی جاسوسوں کو ہلاک کرنے کی ویڈیو جاری کردیا ،ویڈیو میں ایک نوجوان لڑکے اور ایک آدمی کو برطانوی لہجے میں بولتے ہوئے دکھا جاسکتا ہے ، ویڈیوکا دورانیہ 10منٹ پر محیط ہے ۔برطانوی میڈیا کے مطابق خود کو دولتِ اسلامیہ کہلانے والی شدت پسند تنظیم نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں ایک نوجوان لڑکا اور ایک آدمی برطانوی لہجے بول رہے ہیں۔
اس ویڈیو میں برطانیہ کے لیے جاسوسی کرنے والے پانچ افراد کی ہلاکت دکھائی گئی ہے۔یہ دس منٹ کے دورانیے پر مشتمل ہے۔ ویڈیو میں موجود شخص برطانیہ پر حملوں کی دھمکی دیتا ہے اور کہتا ہے کہ یہ ڈیویڈ کیمرون کے نام پیغام ہے۔بعد میں ایک لڑکا دکھائی دیتا ہے جس کی آزاد ذرائع سے کوئی شناخت نہیں ہو سکی۔(جاری ہے)
وہ غیر مسلموں کو مارنے کے بارے میں بات کرتا ہے۔
دوسری جانب برطانیہ کے دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ اس ویڈیو میں موجود مواد کا جائزہ لے رہے ہیں۔اس نئی ویڈیو میں پانچ مردوں کو دکھایا گیا ہے جنھوں نے جمپ سوٹ پہن رکھے ہیں۔ ان کے جرم کے بارے میں بتانے کے بعد کسی صحرا کے منظر میں ان کے سر اور پشت پر گولیاں مارے جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ان پانچ افراد میں سے چند کا کہنا تھا کہ وہ شام کے شہر رقعہ سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ ایک اور کا کہنا تھا کہ ان کا لبیا سے تعلق ہے تاہم کسی نے یہ نہیں کہا کہ اس کا تعلق برطانیہ سے ہے۔بظاہر ہلاکتوں کے بعد ایک چھوٹا لڑکا جس کی عمر تقریباً چھ یا سات سال ہوگی فوجی وردی جیسے لباس میں ملبوس کچھ دور کھڑا دکھائی دیتا ہے۔بی بی سی کے مطابق یہ ویڈیو برطانیہ سے تعلق رکھنے والے دولتِ اسلامیہ کے رکن محمد عموازی جو جہادی جان کے نام سے مشہور تھا کی ڈرون حملے میں ہلاکت کے دو ماہ بعد سامنے آئی ہے۔ حالیہ ویڈیو سے لگتا ہے کہ ایک دوسرا شخص جان جہادی کا بھیس بدل کر ان کی جگہ لینے کی کوشش کر رہا ہے۔ ابھی ماسک چڑھائے ہوئے شخص کی شناخت معلوم نہیں تاہم حکام اس کا پتہ لگانے کی کوشش کریں گے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
-
سعودی عرب، بس ڈرائیوروں کیلئے یونیفارم کی شرط لازمی کردی گئی
-
برطانیہ،دکانوں میں چوری کے واقعات 20 برس کی بلند ترین سطح پر
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.