لاہور ہائیکورٹ ، محمد عامر کی قومی ٹیم میں شمولیت کیخلاف انٹراکورٹ اپیل مسترد

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 4 جنوری 2016 12:27

لاہور ہائیکورٹ ، محمد عامر کی قومی ٹیم میں شمولیت کیخلاف انٹراکورٹ ..

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار4 جنوری- 2016ء) لاہور ہائی کورٹ نے کرکٹر محمد عامر کی قومی ٹیم میں شمولیت کے خلاف انٹراکورٹ اپیل مسترد کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جسٹس پارٹی کے سربراہ منصف اعوان کی جانب سے سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ فاسٹ باؤلر محمد عامر کی قومی ٹیم میں شمولیت کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں انٹراکورٹ اپیل دائر کی گئی تھی ،اپیل میں کہا گیا کہ محمد عامر کی وجہ سے ملک کا نام پوری دنیا میں بدنام ہوا لہذا عدالت عالیہ فاسٹ باؤلر کی قومی ٹیم میں شمولیت کے فیصلے کو کالعدم قراد دے، کیس کی سماعت کے دوران جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس فیصل زمان خان پر مشتمل لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک جرم کی سزا ایک با ر ہی دی جاتی ہے اور محمد عامر اپنی وہ سزا پوری کرچکے ہیں لہذا اب ان کی قومی ٹمی میں شمولیت آئینی ہے جس کے بعد دو رکنی بینچ نے درخواست گزار کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد کردی۔