نئی دہلی : پٹھان کوٹ ائیر بیس سے تیسرے روز بھی دھماکے کی آوازیں۔ بھارتی میڈیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 4 جنوری 2016 12:27

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 جنوری 2016 ء) : پٹھان کوٹ ائیر بیس پر سرچ آپریشن کے مقام سے تیسرے روز بھی دھماکے کی آواز سُنی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پٹھان کوٹ ائیر بیس سے دھماکے کی آواز سُنی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب بھارتی سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ پٹھان کوٹ ائیر بیس پر حملے کے نتیجے میں لیفٹننٹ کرنل سمیت 11 بھارتی فوجی اہلکار ہلا ک ہوئے جبکہ جوابی کارروائی میں 4 دہشت گردوں کو بھی ہلاک کیا گیا، بھارتی سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ مزید دو حملہ آور تاحال ائیر بیس میں موجود ہیں، جس کے باعث ائیر بیس اور ملحقہ علاقہ کو کلئیر قرار نہیں دیا گیا۔