سکھر ‘ پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلے ،4ڈاکو اسلحہ سمیت گرفتار

پیر 4 جنوری 2016 12:20

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) سکھر کے مختلف تھانوں کی حدود میں پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلے ،4ڈاکو اسلحہ سمیت گرفتار اور 9فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی تنویر حسین کے مطابق ضلع کے 4 تھانوں جن میں تھانہ مبارک پور،پٹنی ،جنوجی اور سانگی میں پولیس کے ڈاکوؤں سے مقابلے ہوئے ،ان مقابلوں میں 4ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ 9فرار ہونے میں کامیاب رہے ہیں۔ایس ایس پی سکھر کے مطابق گرفتار ڈاکوؤ ں کی شناخت احسان کھوسو،شفیع کھوسو،عمران چانڈیو اور عبدالجبار کے نام سے ہوئی ہے ،جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :