مدینہ سے فیصل آباد آنے والی پروازکا ایک مسافرجاں بحق

پیر 4 جنوری 2016 11:42

مدینہ سے فیصل آباد آنے والی پروازکا ایک مسافرجاں بحق

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) مدینہ سے فیصل آباد آنے پی آئی اے کی پرواز میں ایک مسافر حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

ائرپورٹ زرائع کے مطابق فیصل آباد کا 75 سالہ رہائشی بنارس خان پی آئی اے کی پرواز پی کے 748 کے ذریعے مدینہ سے فیصل آباد آ رہا تھا کہ اچانک حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق ہو گیا۔ذرائع کے مطابق بنارس خان کے جاں بحق ہونے پر پی آئی اے کی پرواز کو ایمر جنسی طور پر ریاض ائرپورٹ پر اتار لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :