قومی ہینڈ بال ٹیم کے کھلاڑیوں کا سیف گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ جاری
پیر 4 جنوری 2016 11:38
اسلام آباد ۔ 04 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 جنوری۔2016ء) قومی ہینڈ بال ٹیم کے کھلاڑیوں کا سیف گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں جاری ہے۔ اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 جنوری۔2016ء سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن کے صدر حاجی محمد شفیق نے بتایا کہ کھلاڑی کو ہیڈ کوچ محمد عمران کے علاوہ کوچز رانا اظہار الحق اور مرزا سلطان تربیت دے رہے ہیں۔
تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے 20 کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں جن میں محمد عزیر عاطف، محمد زبیر، زاہد علی، حضرت حسین، آصف علی، نویدالرحمن، عاصم سعید، شہزاد طارق، عثمان انجم، آصف حیات، محمد نواز، شاہروز، ذاکر حسین، مبین اشرف، محمد شاہد پرویز، رحمت شاہ، خرم شہزاد، عمران خان، طاہر علی اور عاطف علی شامل ہیں۔(جاری ہے)
تربیتی کیمپ میں کھلاڑی دو سیشن صبح و شام بھر پور محنت کر رہے ہیں اور ہفتے میں تین دن جم بھی کی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے 2010ء میں بنگلہ دیش میں کھیلے گئے سیف گیمز میں پہلی بار شرکت کی تھی جس کے فائنل میں بھارت کو شکست دے کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا اور امید ہے کہ قومی ٹیم 6 فروری میں بھارت میں کھیلے جانے والے سیف گیمز میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم نے آئرلینڈ کیخلاف شرمناک شکست کا ملبہ باولرز اور فیلڈنگ پر ڈال دیا
-
پاکستان کرکٹ کیلئے ایک اور شرمناک دن، آئرلینڈ نے سیریز کا پہلا میچ جیت لیا
-
پہلا ٹی ٹونٹی، پاکستان کا آئرلینڈ کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف
-
بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ٹی ٹونٹی ریکارڈ برابر کر دیا
-
بابر اعظم نے ایک اور ٹی ٹونٹی عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا
-
سیریز کا پہلا ٹاکرا، آئرلینڈ نے ٹاس جیت لیا
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
سیالکوٹ،چیلنج کپ 2024 میں سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی
-
23 ویں ایشین جونیئر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کے لئے پانچ رکنی قومی ٹیم کا اعلا
-
عامر آج ڈبلن میں ٹیم جوائن کرنے کے باوجود آئرلینڈ کیخلاف پہلا ٹی ٹونٹی نہیں کھیل سکیں گے
-
سلطان اذلان شاہ کپ جیتنے پر پاکستان ہاکی ٹیم کیلئے انعام کا اعلان
-
شاہد آفریدی نے پاکستان ٹی ٹونٹی سکواڈ سے دو آل راؤنڈرز کے اخراج پر سوال اٹھایا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.